• news

راولپنڈی واقعہ کے ملوث شرپسندوں کو گرفتار کیا جائے: کامران مرتضیٰ

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) راولپنڈی واقعہ کیخلاف احتجاج میں تمام مکاتب فکر کے وکلا شامل تھے۔ امت کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کیخلاف پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کی کال کامیاب رہی اور ملک بھر میں وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ وکیل رہنما کامران مرتضیٰ اور عابد ساقی نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسندوں کو فوری گرفتار کیا جائے، لیت و لعل سے کام لیا گیا تو آگ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا یہ واقعہ قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن