کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات فراہم کی جائیں: صوبائی سیکرٹری زراعت
کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات فراہم کی جائیں: صوبائی سیکرٹری زراعت
لاہور (کامرس رپورٹر) کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سٹیک ہولڈرز کے مشورہ سے سسٹم کو بہتر بنایا جا ئے گا ۔یہ بات سیکرٹری زراعت پنجاب ڈاکٹر اعجاز منیر نے ایگریکلچر ل پیسٹی سائیڈز ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔واضح رہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد زراعت ایک صوبائی سبجیکٹ بن چکا ہے اس لیے صوبہ پنجاب میں ایگریکلچر ل پیسٹی سائیڈز ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی محمود قادر خان لغاری، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (پلاننگ ) احمد علی ظفر، ڈائریکٹر جنرل زراعت (پیسٹ وارننگ) پنجاب ملک محمد فیاض، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیلتھ)پنجاب ڈاکٹر جعفر الیاس، نعیم قریشی، چیئرمین کراپ لائف پاکستان فاروق شاہد و دیگر افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری زراعت نے اس موقع پر کہا کہ سٹیک ہولڈرز کے مشورہ سے ایک ریفرنس لیب بنائی جائے گی۔