لاہور اور شور کوٹ کے درمیان چلنے والی پسنجر ٹرین بحال
لاہور اور شور کوٹ کے درمیان چلنے والی پسنجر ٹرین بحال
لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے لاہور سے شورکورٹ کے درمیان چلنے والی پسنجر ٹرین کی سروس بحال کردی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بوگیوں کی کمی کی وجہ سے لاہور، شورکوٹ اور لاہور، سرگودھا کے درمیان چلنے والے دونوں پسنجر ٹرینیں بند کردی گئیں تھیں۔ تاہم گزشتہ روز ریلوے انتظامیہ نے لاہور، شورکوٹ کے درمیان چلنے والی پسنجر ٹرین کی سروس بحال کردی ہے اور لاہور، سرگودھا کے درمیان چلنے والی پسنجر ٹرین کی سروس آج بحال کئے جانے کا امکان ہے۔
ٹرین بحال