شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے: بلال یٰسین
شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے: بلال یٰسین
لاہور)کامرس رپورٹر)پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈی سی اوز اور انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی حدود میں واقع منڈیوں کی آکشن کو خود مانیٹر کریں تا کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھا جائے اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کا سد باب ہو سکے۔ یہ ہدایت صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔ بلال یاسین نے کہا کہ کسی کو عوام اور کسانوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔