لاہور چیمبر انٹرنیشنل لیبر کنونشن کے انعقاد میں بھرپور اعانت کرے گا: طارق مصباح
لاہور چیمبر انٹرنیشنل لیبر کنونشن کے انعقاد میں بھرپور اعانت کرے گا: طارق مصباح
لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر میاں طارق مصباح نے کہا ہے کہ لاہو رچیمبر پنجاب حکومت کے تین روزہ انٹرنیشنل لیبر کنونشن کے انعقاد کے لیے بھرپور تعاون کرے گا جو مارچ 2014ءمیں لاہور میں منعقد ہورہا ہے۔ وہ پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے کمشنر فرحان عزیز خواجہ اور ڈائریکٹر جنرل لیبر ندیم اسلم چودھری سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر کاشف انور، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین میاں زاہد جاوید، خواجہ خاور رشید، ممشاد علی، محمد اسلم، راجہ حامد ریاض، مقصود احمد بٹ اور تنویر احمد صوفی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر نے کہا کہ کنونشن کا انعقاد پنجاب حکومت کا مستحسن قدم ہے جو غیرملکی سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ تین روزہ کنونشن غیرملکی تاجروں کو پاکستان کی جانب سے عالمی معیارات سے ہم آہنگی کا جائزہ لینے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ ہم ایک بہترین قوم ہیں، عالمی معیارات سے ہم آہنگ ہیں۔