• news

پنجاب: 5 ترقیاتی سکیموں کیلئے 11 ارب 73 کروڑ روپے کی منظوری

پنجاب: 5 ترقیاتی سکیموں کیلئے 11 ارب 73 کروڑ روپے کی منظوری

لاہو ر( کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2013-14 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے18 ویں خصوصی اجلاس میں 5 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر11 ارب 73 کروڑ 3لاکھ 3ہزار روپے کی منظوری دی ہے ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں سیکریٹری پی اینڈ ڈی عارف انور بلوچ سمیت دیگر متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی ۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے 18 ویں اجلاس میں جن 5 ترقیاتی منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میںضلع فیصل آباد میں گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کی اپ گریڈیشن کے لیے 99 کروڑ 6 لاکھ 96 ہزار روپے ، صاف پانی پراجیکٹ کے لیے 9 ارب 47 کروڑ روپے، ضلع ڈیرہ غازی خاں میںزین سے کھرڈ بزداربراستہ برتھی میٹلڈ روڈ کی تعمیر ترمیمی 26 کروڑ 94 لاکھ 78 ہزار روپے، ضلع ملتان میں عزیز ہوٹل سے شیر شاہ بائی پاس تک شیر شاہ روڈ کی کشادگی اور بہتری کے لیے 33 کروڑ 51 لاکھ 55 ہزار روپے شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن