• news

آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے: خورشید احمد

آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے: خورشید احمد

لاہور (پ ر) وزیراعظم پاکستان کمر توڑ مہنگائی کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کریں، گھریلو صارفین پر آئی ایم ایف کے دباﺅ پر مہنگی بجلی کا دیو مسلط کرنے کا فیصلہ واپس لیں اور محکمہ بجلی کو اس مقصد کے لئے سیٹھوں کے حوالے نہ کرکے نج کاری کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیں۔ ملک میں غربت اور عام بے روزگاری دور کرنے کی بجائے غریب مکاﺅ پالیسی ختم کرے، حکومت اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی کرکے ”قومی اقتصادی خود کفالت“ کی پالیسی اپنا کر قومی صنعت و زراعت کو ترقی دے۔ یہ قراردادیں بختیار لیبر ہال میںپاکستان ورکرز کنفیڈریشن صوبہ پنجاب کے اجلاس زیر صدارت نیاز خان کی صدارت میں متفقہ طور پر منظور کی گئیں جسے روبینہ جمیل مرکزی صدر، یوسف بلوچ چیئرمین،خوشی محمد کھوکھر، امتیاز علی شاہ، اکبر علی خان و دیگر نمائندگان کنفیڈریشن نے خطاب کیا۔ اس اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد مرکزی جنرل کنفیڈریشن نے ملک بھر کے تمام محنت کشوں سے اپیل کی کہ وہ ملک میںمذہبی، لسانی، فرقہ بندی کی قوتوں کو شکست دے کر پاکستان میں اسلامی فلاحی جمہوری مملکت کا قیام اور ملک میں غربت، جہالت، بے روزگاری، ناانصافی سے نجات پاکر معاشرہ کی تعمیر کی جدوجہد کو متحد ہوکر کامیاب کریں۔

ای پیپر-دی نیشن