ریلوے کو بحران سے نکالنے کیلئے کامیاب ہو جائینگے: سعد رفیق
ریلوے کو بحران سے نکالنے کیلئے کامیاب ہو جائینگے: سعد رفیق
کراچی (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نامساعد حالات کے باوجود ریلوے کو بحران سے نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔اگر ریلوے ایک کماو¿ پوت بن سکتا ہے تو اس کی نجکاری کی کیا ضرورت ہے ؟ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی میں کوئی سیاسی اختلاف آڑے نہیں آئے گا ۔ 58 نئے لوکو موٹیو آئندہ سال چین سے آجائیں گے ۔ وہ بدھ کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ پر تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل ،صدر کراچی چیمبر عبداللہ ذکی ،تاجر رہنما سراج قاسم تیلی اور زبیر موتی والا نے بھی خطاب کیا ۔