فضل ربیع میں کسانوں کو قرض کیلئے پنجاب پراونشل کوآپریٹو نے اڑھائی ارب مختص کردیئے
فضل ربیع میں کسانوں کو قرض کیلئے پنجاب پراونشل کوآپریٹو نے اڑھائی ارب مختص کردیئے
لاہور ( کامرس رپورٹر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی جانب سے چھوٹے کاشتکاروں میں کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے فصل ربیع 2013-14ءکیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں۔ جس میں سے لاہور زون میں 497.07 ملین، گوجرانوالہ 291.17 ملین، راولپنڈی 76.06 ملین، سرگودھا 160.32 ملین، فیصل آباد 385.33 ملین، ملتان 528.09 ملین اور ڈیرہ غازی خان زون میں 172.05 ملین روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں ۔