سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے: منظور وٹو
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پنجاب میں مہنگائی کا نیا طوفان آ گیا ہے۔ زرعی صوبہ ہونے کے باوجود پنجاب میں پھل اور سبزیوں کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹماٹر، مٹر، بھنڈی، دال چنا، دال مسور، دال مونگ اور آلو اب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے ہیں۔