امام حسینؓ نے یزید کی بیعت نہ کرکے حق کا پرچم سر بلند کر دیا: محمد علی قادری
لاہور (پ ر) صدر مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان مولانا محمد علی قادری نے جامع مسجد پیر شیرازی اور منظور پارک گلشن راوی میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے یزید جیسے جابر اور ظالم حکمران کے سامنے سر نہ جھکا کر حق کا پرچم سر بلند کر دیا۔