• news

پنجاب پیرامیڈیکس الائنس کا اجلاس‘ ڈینگی کے سبب ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکس الائنس   ڈسٹرکٹ لاہور کی جنرل کونسل کا ڈینگی کے سلسلے میں خصوصی اجلاس گزشتہ روز سرگنگا رام ہسپتال میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت صوبائی چیئرمین ملک منیر احمد نے کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ لاہور کے چیئرمین میاں خالد محمود ، صدر عاشق غوث، سیکرٹری جنرل احمد بلوچ، چیف آرگنائزر طلعت سجاد، آرگنائزر / ترجمان ضلع لاہور شعیب انور چوہدری،  وائس چیئرمین ملک شعیب، قاری ارشاد الرحمٰن، حافظ دلاور حسین،  سید وسیم الحسن شاہ، عباس احمد، گنگا رام ہسپتال فضل محمود، فیصل جٹ، ساجد علی و دیگر شامل ہوئے۔ اجلاس میں ڈینگی کی وجہ سے ہونے والی اموات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن