• news
  • image

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 73پیسے یونٹ اضافہ کر دیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 73پیسے یونٹ اضافہ کر دیا

اسلام آ باد( خبرنگار ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں73پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا، اضافے کا اطلاق کے ای ایس سی اور پیسکو کے صارفین پر نہیں ہو گا۔ نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کےلئے درخواست دی گئی تھی، نیپرا کے وائس چیئرمین محمد نعیم نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کمپنی کو نرخ بڑھانے کی اجازت دے دی جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے تاہم نئی قیمتوں کا اطلاق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے سوا ملک میں بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔ واضح رہے کہ رواں اور گزشتہ ماہ میں حکومت کی جانب سے عوام پر تیسری بار بجلی بم گرایا گیا ہے، اس سے قبل 23 اکتوبر کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 32 پیسے جبکہ 11 اکتوبر کو بجلی کی قیمت میں 8 روپے فی یونٹ سے زائد کا اضافہ کیا گیا تھا۔
بجلی قیمت

epaper

ای پیپر-دی نیشن