• news

گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ آج سے لاہور میں شروع ہو گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) 30 واں گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ 2013ء آج سے لاہور جم خانہ گالف کورس میں شروع ہوگا۔ مردوں میں محسن طفر اعزاز کا دفاع کرینگے۔ اس بات کا اعلان آغا علی امام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ا ان کے ساتھ احسن عمران (سی ای او ملت ٹریکٹر)، عمر ضیاء اور خواجہ پرویز سعید بھی موجود تھے۔ آغا علی امام کا کہنا تھا کہ نیٹ میں بہترین سکور کرنے والے گالفر کو فاتح قرار دیا جائے گا۔ مردوں کے مقابلوں میں 12 اور اس سے کم ہینڈی کیپ رکھنے والے گالفرز شرکت کر سکیں گے۔ سینئرز کیٹگری میں 55 سال اور اس سے زائد عمر کے گالفرز حصہ لینگے۔

ای پیپر-دی نیشن