ڈرون حملے سمیت 9 نکاتی ایجنڈا، متحدہ اپوزیشن نے سینٹ کا اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کرا دی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ + اے این این) متحدہ اپوزیشن نے ہنگو ڈرون حملے سمیت 9 نکاتی ایجنڈے پر بحث کے لئے سینٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کروا دی، درخواست پر 40 ارکان کے دستخط ہیں۔ پیپلز پارٹی، (ق) لیگ، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کی ریکوزیشن میں چیئرمین سینٹ سے اجلاس بلانے کی درخواست کی گئی ہے۔