سی آئی اے اور این ایس اے کی جرمنی میں خفیہ سرگرمیاں جاری ہیں: جرمن اخبار
برلن (این این آئی) جرمن اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے اور این ایس اے جرمنی میں بلا روک ٹوک اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے اور انہیں جرمن خفیہ اداروں کی بھی مدد حاصل ہے۔جرمن اخبار کے مطابق جرمن سرزمین پر 43 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔ امریکی خفیہ اداروں کے ارکان جرمنی میں بندرگاہوں پر کنٹینرز کی چیکنگ کرتے ہیں۔