• news

دینی جماعتوں کا امن کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کا فیصلہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مولانا فضل الرحمن، پروفیسر حافظ محمد سعید، مولانا محمد احمد لدھیانوی، علامہ امین شہیدی اور آغا مرتضیٰ پویا سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں راولپنڈی واقعہ اور ملک بھر میں منظم منصوبہ کے تحت فرقہ وارانہ شدت کی بڑھائی جانے والی لہر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام قائدین نے اتفاق کیا کہ راولپنڈی واقعہ کی پشت پر بیرونی ہاتھ اور ملک میں پے در پے واقعات کی وجہ سے مختلف گروہوں میں شدت جذبات حقیقت ہیں لیکن حکومت ، انٹیلی جنس اداروں اور پولیس انتظامیہ کی بڑی ناکامی اور مجرمانہ غفلت ہے۔ تمام دینی جماعتیں ملک بھر میں امن قائم رکھنے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گی۔ جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج مکمل طور پر پرامن رکھا جائے اور مساجد ، امام بارگاہوں اور تمام عبادتگاہوں کا احترام کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن