کشمیر ی مظلوم، بھارت ظالم ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ او آئی سی کمشن
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) او آئی سی کمشن نے بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں کو مظلوم قرار دیدیا۔ او آئی سی کے عبداللہ علیم نے کہا ہے کہ بھارت ظالم ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ او آئی سی کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈا میں مسئلہ کشمیر سرفہرست ہو گا۔