• news

امن و امان، راناء ثناء اﷲ کو 3 روز تک راولپنڈی میں قیام کی ہدایت

اسلام آباد (محمد نواز رضا/وقائع نگار خصوصی)باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ کو راولپنڈی میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے 3روز تک راولپنڈی میں قیام کی ہدایت کردی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ راولپنڈی  میں دینی  جماعتوں کے قائدین سے رابطہ رکھیں اور ان کو ہر ممکن امن و امان قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ‘ راجہ اشفاق سرور‘ سردار  نسیم اور ملک ابرار احمد کے ہمراہ دینی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔انہیں  راولپنڈی میں ہر قیمت پر امن و امان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ براہ راست ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کررہے ہیں۔وہ پنجاب ہاؤس میں قیام پذیر ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو لمحہ بہ لمحہ صورت حال سے آگاہ کر رہے ہیں۔رانا ثناء اﷲ نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دینی جماعتوں نے جمعۃ المبارک کے روز احتجاج کو ہر ممکن پرامن رہنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن