حکمرانوں نے آمر مشرف کیخلاف کارروائی کر کے جرا¿ت مندانہ اقدام کیا: طلال بگٹی
حکمرانوں نے آمر مشرف کیخلاف کارروائی کر کے جرا¿ت مندانہ اقدام کیا: طلال بگٹی
کوئٹہ(بیورو رپورٹ) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے آمر مشرف قومی مجرم ہے ، ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک آمر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جسکے لئے ہم وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں بلا شبہ انہوںنے ایک آمر ڈکٹیٹر کے خلاف کارروائی کرکے جرات مندانہ اقدام کیا‘ انہوں نے کہاکہ جو لوگ 1999سے ٹرائل کا مطالبہ کررہے ہیں دراصل وہ معاملے کو طول دے کر مشرف کو بالواسطہ سزا سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ شخص فوج کیلئے بھی بدنامی کا باعث بنا اور آج حالات یہاں پر آپہنچے ہیں کہ عوام اور فوج آمنے سامنے ہیں جو کوئی اچھا شگون نہیں۔
طلال بگٹی