• news

مضاربہ سکینڈل میں گرفتار مفتی شبیرعثمانی اور انکا بھائی 14 روزہ ریمانڈ پرنیب کے حوالے

مضاربہ سکینڈل میں گرفتار مفتی شبیرعثمانی اور انکا بھائی 14 روزہ ریمانڈ پرنیب کے حوالے

 اسلام آباد (آئی این پی) احتساب عدالت نے مضاربہ سکینڈل میں گرفتار کیے جانے والے ملزمان مفتی شبیر عثمانی اور ان کے بھائی سجاد احمد کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔ ملزمان پر لوگوں سے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔ گزشتہ روز ٹیکسلا سے گرفتار کیے جانے والے دو بھائیوں مفتی شبیر عثمانی اور سجاد احمد کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔
عثمانی/ 14 روزہ ریمانڈ

ای پیپر-دی نیشن