سینکڑوں برطانوی مسلمان جہاد کیلئے شام پہنچ گئے‘ خفیہ ادارے ایم آئی فائیو کی تصدیق
سینکڑوں برطانوی مسلمان جہاد کیلئے شام پہنچ گئے‘ خفیہ ادارے ایم آئی فائیو کی تصدیق
لندن (بی بی سی) برطانوی دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ٹائمز اخبار میں شائع رپورٹوں کا جائزہ لے رہا ہے جن کے مطابق حالیہ ہفتوں میں شام میں چار برطانوی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی فائیو کے مطابق شام کی لڑائی میں شامل برطانوی شہریوں کی تعداد چند سو سے زیادہ نہیں ہے لیکن ساتھ ہی یہ خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ جب وہ واپس برطانیہ آئیں گے تو یہ سکیورٹی مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔ ادھر شامی صوبے حلب کے ایک فوجی بیس پر سرکاری ملیشیا اور جنگجوﺅں میں خونریز جھڑپوں کے دوران سرکاری فوج کے ساتھ مل کر باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے والے 15 ملیشیا کے ارکان ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے النصرہ، فرنٹ اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے گروپ نے لڑائی میں حصہ لیا۔ یاد رہے یہ بیس فوج نے گزشتہ دنوں دوبارہ قبضہ میں لے لیا تھا۔
برطانوی مسلمان