واقعہ راولپنڈی سے حکومتی کارکردگی کا پول کھل گیا: عدنان ہنجرا
لاہور (خبر نگار) ڈپٹی سیکرٹری پیپلزپارٹی لاہور ریکارڈ اینڈ ایونٹ چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا کہ واقعہ راولپنڈی نے حکومت کی 5 ماہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے 5 سالہ اقتدار میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے بہت سے اتار چڑھائو دیکھے مگر ڈٹ کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔ اس کیلئے پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنان نے بے شمار قربانیاں دیں۔