دھرنے سے تحریک انصاف کی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا: پرویز رشید
دھرنے سے تحریک انصاف کی ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا: پرویز رشید
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے باہر دھرنا تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے لیکن دھرنے میں تحریک انصاف کے ساتھ اکثریت نہیں ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا امریکی فنڈز سے چلنے والی حکومت کا احتجاج منافقت نہیں تو اور کیا ہے؟ دھرنے سے ناکامیوں پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا اور عوام کے جذبات سے کھیل کر بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ تحریک انصاف والے بتائیں صوبے میں کیا عوامی خدمت کی۔
پرویز رشید