• news
  • image

مشرف کے خلاف غداری کیس دنوں میں مکمل ہو گا: اکرم شیخ، پراسیکیوٹر نامزد

مشرف کے خلاف غداری کیس دنوں میں مکمل ہو گا: اکرم شیخ، پراسیکیوٹر نامزد

اسلام آباد (اے این این + نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے میں اکرم شیخ کو پراسیکیوٹر نامزد کر دیا اور اس حوالے سے انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کو اپنی دستیابی سے متعلق بھی آگاہ کر دیا ہے اور بطور پراسیکیوٹر کام کرنے کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ اکرم شیخ خصوصی عدالت میں وفاق کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرائینگے۔ مزید برآں اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا ٹرائل مہینوں نہیں دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔ پرویز مشرف کا ٹرائل تیسری دنیا کا پہلا مقدمہ ہو گا جو آمر پر آئین توڑنے پر چلایا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اکرم شیخ نے کہا کہ مقدمے کا جائزہ لینے کے بعد پرویز مشرف ٹرائل میں پراسیکیوٹر بننے پر راضی ہوں، حکومت نے تین دن پہلے پرویز مشرف ٹرائل میں حکومتی پراسیکیوٹر بننے کے لئے رابطہ کیا تھا۔ پرویز مشرف ٹرائل میری رائے میں ایسا مقدمہ ہو گا جو فوجی مداخلتوں کا راستہ بند کر دے گا۔
اکرم شیخ

epaper

ای پیپر-دی نیشن