• news

پاکستان نے جنوبی افریقہ سے دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جیت کر سیریز برابر کر دی

پاکستان نے جنوبی افریقہ سے دوسرا ٹی ٹونٹی میچ جیت کر سیریز برابر کر دی

کیپ ٹا¶ن (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت ہوا۔ اوپنرز نے 25 رنز کا آغاز دیا اور بعد میں آنے والے بلے بازوں نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ قومی ٹیم کپتان محمد حفیظ اور عمر اکمل کی نصف سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی۔ پہلی وکٹ 25 کے مجموعی سکور پر گری جب احمد شہزاد پارنیل کی گیند پر ہاشم آملہ کو کیچ تھما بیٹھے۔ انہوں نے 11 گیندوں پر 9 رنز بنائے۔ دوسری وکٹ 44 کے مجموعی سکور پر گری جب ناصر جمشید 18 رنز بنا کر سٹمپ آ¶ٹ ہو گئے۔ اس کے بعد کپتان محمد حفیظ اور عمر اکمل نے کھیل کو سنبھالا اور سکور 146 تک پہنچا دیا۔ دونوں کے درمیان 102 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ اس موقع پر کپتان محمد حفیظ 41 گیندوں پر 63 رنز بنا کر ایک بار پھر ڈیل سٹین کا شکار بن گئے۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ چوتھے اور آخری آ¶ٹ ہونے والے کھلاڑی عمر اکمل تھے جو 172 رنز کے مجموعی سکور پر آ¶ٹ ہوئے۔ انہوں نے انفرادی طور پر 37 گیندوں پر 64 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ ڈیل سٹین نے 2، پارنیل اور فنگسو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مورنی مورکل، ڈی وائز اور ڈومینی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ 177 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کو 58 رنز کا عمدہ آغاز ملا۔ پروٹیز اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ابتدائی اوورز میں پاکستانی با¶لرز بے بس دکھائی دئیے تاہم 58 کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ گرنے پر باقی با¶لرز کو بھی حوصلہ ملا۔ اوپنر کوئنٹن ڈی کاک 26 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ 70 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان ڈوپلیسی 6 رنز بنا کر چلتے بنے۔ انہیں آفریدی نے آ¶ٹ کیا۔ اے بی ڈی ویلیئرز بھی زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکے اور 13 کے انفرادی اور 87 کے مجموعی سکور شاہد آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ ہاشم آملہ ایک طرف ڈٹے رہے تاہم 117 کے مجموعی سکور پر سعید اجمل نے انہیں بھی آ ¶ٹ کر دیا۔ وہ 40 گیندوں پر 48 رنز بنا سکے۔ ان کی اننگز میں 5 چوکے شامل تھے۔ ڈومینی 26 گیندوں پر 47 اور ڈیوڈ ملر 11 گیندوں پر 16 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ شاہد آفریدی نے 3 اور سعید اجمل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میزبان ٹیم 4 وکٹوں پر 170 رنز بنا سکی۔
کرکٹ میچ

ای پیپر-دی نیشن