• news

ایشنر سیریز برسبین ٹیسٹ: آسٹریلیا کی تباہ کن بائولنگ ‘ انگلینڈ 136 رنز پر آئوٹ

برسبین(سپورٹس ڈیسک) ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کی ٹیم میچ جیتنے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلروں نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے انگلستان کی ٹیم کو پہلی اننگز میں صرف 136 رنز پر ڈھیر کر دیا۔آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل جانسن نے پہلی اننگز میں عمدہ بیٹنگ کرنے کے علاوہ 4 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ان کے علاوہ رائن ہیرس نے بھی 3 وکٹیں لے کر انگلستان کی بیٹنگ کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ اوپنر کاربیری کے علاوہ کوئی بھی انگریز کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہیں ٹھہر سکا۔انہوں ںنے چالیس رنز کی اننگز کھیلی ۔انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک اور کاربیری نے اننگز کا آغاز کیا۔ 28 رنز کے مجموعی سکور پر ایلسٹر کک 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔انگلینڈ کی دوسری وکٹ 55 رنز پر اس وقت گری جب جوناتھن ٹراٹ رنز 10رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پوری ٹیم 136 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔اس سے پہلے آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 295 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔آسٹریلیا کی جانب بریڈ ہیڈن نے8چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 94 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کے دوسرے نمایاں بلے باز مچل جانسن رہے، انھوں نے 6 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 64 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس براڈ نے 6 جبکہ اینڈرسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ یہ ایشز کی ریٹرن سیریز ہے۔ اس سے قبل رواں سال اگست میں انگلینڈ میں ہونے والی 5 میچوں کی سیریز میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو تین صفر سے شکست دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن