پیپلز لیبر بیورو نے پرویز مشرف کیخلاف 8نکاتی چارج شیٹ جاری کر دی
لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پر مختلف الزامات لگتے ہوئے کھلا خط لکھا ہے جس میں انہیں ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت، کرپشن کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ آٹھ نکاتی چارج شیٹ میں قرار دیا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے 1999ءمیں مارشل لاءلگاکر آئین کے آرٹیکل 6کی خلاف ورزی کی، جمہوریت بحال کرنے کی بجائے سیاسی گروپ بناکر حکومت پر قبضہ کیا، غیرآئینی ریفرنڈم کے ذریعے صدر بن کر آئین کے آرٹیکل 46(6)کی خلاف ورزی کی، آرمی چیف ہوتے ہوئے سیاست میں حصہ لے کر آرٹیکل 244کی خلاف ورزی کی، بحیثیت صدر پیپلزپارٹی کی مخالفت کرکے آئین کے آرٹیکل 42کی خلاف ورزی کی، عدالت عظمیٰ پر دباﺅ ڈال کر ان سے اپنی صدارت کا آئینی سرٹیفکیٹ حاصل کیا، سترہویں ترمیم میں 31دسمبر 2004ءکو وردی اتارنے کا وعدہ کیا لیکن وفا نہ کیا اور جھوٹ بولنے کا جرم کیا۔