• news

پنجاب میں مزید33 افراد ڈینگی کا شکار ، مجموعی تعداد2119 ہو گئی

لاہور (آئی این پی) پنجاب میں ڈینگی کا مرض تیزی سے بڑھنے لگا، پنجاب میں رواں سال ڈینگی کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد دو ہزار ایک سو انیس ہو گئی۔پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ بدستور جاری۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 33 مریض سامنے آئے ہیں جن میں 20 مریض لاہور سے اور گیارہ مریضوں کا تعلق راولپنڈی سے ہے جبکہ 2 کا بہاولپور اور ساہیوال سے ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی انفرادی سطح پر ڈینگی سے بچا¶ کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن