سپریم کورٹ کا گھوسٹ اور خستہ حال سکولوں کے خاتمہ کیلئے بورڈ بنانے کا حکم
اسلام آباد (وقائع نگار) سپریم کورٹ نے سرکاری سکولوں کی حالت زار سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے گھوسٹ اور خستہ سکولوں کے خاتمے کیلئے الگ بورڈ بنانے کا حکم دیدیا۔ عدالت عظمیٰ نے آئین کے آرٹیکل (25)A کے تحت لازمی اور مفت تعلیم کیلئے اقدامات بھی تجویز کئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ صوبائی حکومتیں پانچ سے 16 سال کے بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم دینے کی پابند ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ جن سرکاری سکولوں پر قبضہ ہے انہیں واگزار کرایا جائے، صوبوں سے خستہ حال سکولوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔