سرینگر: علی گیلانی کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا گیا
سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس گ کے چیرمین سید علی گیلانی کو پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا گیا۔ گزشتہ روزجب میڈیا سے وابستہ نمائندے گیلانی کی رہائش گاہ واقع رحمت آباد حیدر پورہ پہنچے تو وہاں سڑک پر پولیس کی بھاری نفری نے انہیں روک کر اند ر جانے کی اجازت نہیں دی۔ اس موقع پر پولیس افسران نے بتایا کہ گیلانی خانہ نظربندہیں اور انہیں پریس کانفرنس منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اس موقعے پر ڈ ی، پی ایم کے جنرل سیکرٹر ی ایڈووکیٹ محمد شفیع ریشی اور کوآرڈنیٹر محمد عمران کے علاوہ دیگرلوگوں کو بھی گیلانی کے گھر کی طرف جانے والی گلی میں داخل ہونیکی اجازت نہیں دی گئی۔ حریت تر جما ن کو بھی میڈ یا سے با ت کر نے کی اجازت نہ دی گئی ۔اس دوران ایک بیان میںسید علی گیلانی کی پریس کانفرنس پر روک لگانے کی پولیس کارروائی کو غیر جمہوری اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حریت نے اعلان کیا کہ مجوزہ پریس کانفرنس اب آج 23 نومبر 12بجے منعقد ہوگی اور اس میں کئی اہم مسائل پر حریت کانفرنس کے موقف کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔