• news

ہنگو میں مدرسے کو نہیں ملحقہ کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا: امریکہ

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے ہنگو ڈرون حملے میں دینی مدرسہ کو نشانہ بنانے کے بارے میں پاکستانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی مدرسے کو ٹارگٹ کیا گیا نہ اس حملے میں کوئی سویلین ہلاکت ہوئی۔ مارے جانے والے حقانی نیٹ ورک کے شدت پسند تھے۔ امریکی اخبار ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ مدرسہ سے ملحقہ ایک کمپائونڈ کو نشانہ بنایا گیا ہے جو حقانی نیٹ ورک کا ٹھکانہ تھا۔کسی طالب علم یا سویلین شہری کی موت کی اطلاع نہیں ملی اور نہ ہی مدرسے کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن