• news

نوازشریف سے وزرائے اعلیٰ ‘ وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات ‘ مضبوط تعلقات کا ر پر اتفاق

اسلام آباد (ثناء نیوز) وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ملک و قوم کو درپیش چیلنجز سے عہدہ برا ہونے کیلئے تعاون اور مضبوط تعلقات کار کے فروغ کا عزم کیا ہے۔ وزیراعظم نے آزاد کشمیر حکومت کو بھی تعمیر و ترقی کے حوالے سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیراعظم محمد نواز شریف سے اسلام آباد میں وزرائے اعلیٰ شہباز شریف، قائم علی شاہ، پرویز خٹک، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری عبدالمجید نے غیر رسمی ملاقات کی، وفاق اور صوبوں کے تعلقات کار پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم محمد نوازشریف نے تمام قومی معاملات پر صوبوں بشمول آزاد کشمیر کی جمہوری و سیاسی قوتیں کو ساتھ لیکر چلنے کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ داخلی طور پر سلامتی کے حوالے سے اہم چیلنجز درپیش ہیں تعاون کی سازگار فضا میں ملکی بقا اور استحکام کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سب کے ساتھ وفاق کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جائیگا آزاد اور صوبائی حکومتوں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں اپوزیشن کی صوبوں میں اور آزاد کشمیر حکومتوں سے خائف نہیں ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزرائے اعلیٰ نے کراچی میں آپریشن کیلئے وفاق اور سندھ حکومت کے مثالی تعاون پر وزیراعظم کی تعریف کی اور کہا کہ ملک میں مستحکم جمہوریت کیلئے سیاسی جماعتوں کو رواداری اور برداشت میں پہل کرنی چاہئے یہی قومی توقعات ہیں وزیراعظم نے ملک میں قیام امن کیلئے تمام طبقات سے تعاون طلب کیا ہے وزیراعظم نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ قومی یکجہتی اور وحدت کو فروغ ملے تمام مسالک اور معاشرے کے تمام طبقات کو پرامن معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن