عوام کو جھوٹے نعروں سے گمراہ کرنے والے بلدیاتی الیکشن میں منہ چھپاتے پھریں گے: رانا اختر حسین
عوام کو جھوٹے نعروں سے گمراہ کرنے والے بلدیاتی الیکشن میں منہ چھپاتے پھریں گے: رانا اختر حسین
لاہور (پ ر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کے میڈیا ایڈوائز رانا اختر حسین نے کہا کہ رانا مشہود خان اور رانا ثناءاللہ خان جیسے لوگوں نے جھوٹ بولنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے مگر وہ قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ عمران خان پر تنقید کرنے والوں کا اپنا لیڈر خوف کے مارے اپنے ”محل“ سے ہی باہر نہیں نکلتا مگر عمران خان ملک اور قوم کیلئے جان کی پروا کئے بغیر امریکہ ڈرون حملوں کے خلاف سڑکوں پر آچکے ہیں۔ امریکہ کے غلام اور جھوٹے وعدے کرکے قوم کو گمراہ کرنے والے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں اپنے منہ چھپاتے پھریں گے۔