• news

متروکہ وقف املاک‘ کرپشن‘ الزامات پر گرفتار ملازمین کی جگہ نئی تقرریاں نہ ہو سکیں‘ کام بُری طرح متاثر

متروکہ وقف املاک‘ کرپشن‘ الزامات پر گرفتار ملازمین کی جگہ نئی تقرریاں نہ ہو سکیں‘ کام بُری طرح متاثر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ میں کرپشن کے الزام میں ملازمین کی گرفتاریوں کی باعث خالی ہونے والی آسامیوں پر ایک ماہ بعد بھی نئی تقرری نہ ہونے سے محکمانہ کام بُری طرح متاثر ہوا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے کرپشن کے مقدمہ کے باعث کوئی افسر گرفتار ایڈمنسٹریٹر لاہور ون اور فیصل آباد کی جگہ لگنے کو تیار نہیں۔ تفصیلات کے مطابق 25 اکتوبر کو کرپشن کے الزام میں ایڈمنسٹریٹر لاہور ون آصف رضا شیخ‘ ایڈمنسٹریٹر فیصل آباد سعید انور‘ قانونگو محمد صدیق و دیگر کی گرفتاریوں کے بعد ایک ماہ سے مذکورہ پوسٹوں پر کسی کی تقرری نہیں ہو سکی جس کے باعث ان دفاتر میں محکمانہ امور بالکل ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر لاہور ون اور ایڈمنسٹریٹر فیصل آباد کی گرفتاریوں کے باعث کوئی اور افسر مذکورہ پوسٹوں پر کام کرنے کو تیار نہیںکہ انہیں بھی آئے روز ایف آئی اے کے دفاتر پیشی بھگتنا اور بے جا انکوائری سے گزرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن