• news

وزیراعظم کے بجائے سرتاج عزیز شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرینگے

وزیراعظم کے بجائے سرتاج عزیز شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرینگے

اسلام آباد (قدسیہ اخلاق، نیشن رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف کی جگہ مشیر خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی نمائندگی کریں گے۔ ازبکستان کے دارالخلافہ تاشقند میں 28 نومبر کو ہونے والے دو روزہ سربراہی اجلاس میں مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز شرکت کریںگے۔ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف کی شرکت متوقع تھی تاہم وزیراعظم نے ملک کی موجودہ صورتحال اور سیاسی تنقید کے پیش نظر سرتاج عزیز کو سربراہی اجلاس میں شرکت کی ہدایات کی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے سربراہی کانفرنس میں تجارت، معاشی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن