• news

بینظیر قتل کیس، سکیورٹی خدشات پر پراسیکیوٹر غیرحاضر، بیان ریکارڈ نہ ہوسکے

بینظیر قتل کیس، سکیورٹی خدشات پر پراسیکیوٹر غیرحاضر، بیان ریکارڈ نہ ہوسکے

راولپنڈی (این این آئی+ آن لائن) بینظیر بھٹو قتل کیس میں سپیشل پراسیکیوٹر کے پیش نہ ہونے پر استغاثہ کے گواہوں دو ڈاکٹروں کے بیان ریکارڈ نہیں کئے جاسکے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چودھری حبیب الرحمان نے بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی۔ سابق سی پی اور اولپنڈی سعودعزیز اور سابق ایس پی راول ٹا¶ن خرم شہزاد عدالت میں پیش ہوئے۔ سپیشل پراسیکیوٹر چودھری اظہر کی جانب سے عدالت کو درخواست دی گئی وہ سکیورٹی خدشات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔ سپیشل پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث استغاثہ کے دوگواہوں ڈاکٹر اشرف اور ڈاکٹرحافظ قاسم کے بیانات ریکارڈنہیں کئے جاسکے۔ بعد میں کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ آن لائن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 27 دسمبر 2007ءکے دھماکے میں جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کا علاج کرنیوالے دو ڈاکٹروں کو سمن جاری کر دیئے۔ ڈاکٹر قاسم اور ڈاکٹر اشرف پر آئندہ سماعت پر جرح ہوگی۔
بینظیر قتل کیس

ای پیپر-دی نیشن