وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کامیاب انجیوپلاسٹی، ہسپتال سے ڈسچارج، نواز، شہباز شریف کی عیادت
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کامیاب انجیوپلاسٹی، ہسپتال سے ڈسچارج، نواز، شہباز شریف کی عیادت
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق سنیٹر اسحاق ڈار کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ وزیر خزانہ کی گزشتہ روز راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔ سنیٹر اسحاق ڈار نے عیادت کیلئے آنیوالوں کا شکریہ ادا کیا۔ گزشتہ روز وزیراعظم، انکی بیگم کلثوم نواز اور بیٹی مریم نواز نے بھی سنیٹر اسحاق ڈار کی عیادت کی تھی۔ اسحاق ڈارکی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ ایم ایس ڈاکٹر قیس نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا جنرل اظہر کیانی کی زیرنگرانی ڈاکٹروں کی 6 رکنی ٹیم نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسحاق ڈارکے دل میں موونگ سٹنٹ ڈالا جو 2 سال بعد خود ہی نکل جاتا ہے۔ اسحاق ڈار کی کامیاب انجیو پلاسٹی کے دوران راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سٹنٹس کی اس جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال پہلی بار کیا گیا۔ این این آئی کے مطابق صدر ممنون نے ہفتہ کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کاڈریالوجی میں زیرعلاج وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار کو گلدستہ بھجوایا۔ آئی این پی کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے بھی اسحاق ڈار کی عیادت کی، وہ کچھ دیر انکے پاس رہے اور انکی مزاج پرسی کی۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اسحاق ڈار/ انجیو پلاسٹی