• news

سلمان بشیر رواں ماہ واپس آئینگے منموہن سنگھ سے الوداعی ملاقات

اسلام آباد (جاوید صدیق + سپیشل رپورٹ) بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سلمان بشیر ماہ رواں کے آخر میں واپس پاکستان آجائیں گے۔ ان کی جگہ بھارت میں پاکستان کے نامزد سفیر ابن عباس اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ابن عباس کا  ایگریمو حکومت پاکستان کی طرف سے بھارتی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔ جس کی منظوری کے بعد بھارت میں پاکستان کے لئے ہائی کمشنر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ سپیشل رپورٹ کے مطابق بھارت میں پاکستان کے  ہائی کمشنر سلمان بشیر نے گذشتہ روز نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کی۔ معتبر ذرائع کے مطابق پاکستان کے ہائی کمشنر نے بھارتی وزیراعظم کو پاکستانی قیادت کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہا پاکستان کے عوام اور پاکستانی قیادت بھارت کے ساتھ اچھے ہمسایوں ایسے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن