منیر اے ملک کے مستعفی ہونے، اکرم شیخ کو اٹارنی جنرل بنانے کی اطلاعات
کراچی(وقائع نگار) قانونی حلقوں میں اٹارنی جنرل پاکستان منیر اے ملک کے جلد مستعفی ہونے اور انکی جگہ ممتاز قانون دان اکرم شیخ کو نیا اٹارنی جنرل بنائے جانے کی اطلاعات گردش کررہی ہیں۔ منیر اے ملک کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس تیار کرنے کے دوران ہی نواز حکومت پر واضح کردیا ہے کہ وہ دسمبر میں اپنے عہدے سے الگ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں اور انکے استعفے کی وجہ خرابی صحت ہے۔ وہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق زیادہ کام کی بجائے کچھ عرصہ آرام کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں جب اٹارنی جنرل منیر اے ملک سے رابطے کی کوشش کی گئی تو وہ دستیاب نہیں ہوسکے۔