ریاض اکرم چیمہ ممبئی حملہ کیس میں وکالت سے علیحدہ ہو گئے
اسلام آباد (نامہ نگار) ممبئی حملہ کیس میں وکیل صفائی ریاض اکرم چیمہ ذاتی وجوہات کی بناء پر مقدمہ سے علیحدہ ہو گئے۔ وہ دو مرتبہ پاکستان کی جانب سے بھارت جانیوالے جوڈیشل کمشن کا حصہ تھے جنہوں نے کسی دوسرے ملک جا کر وہاں کے گواہان پر جرح کی اور پہلے دن سے اس کیس میں شامل رہے۔ گزشتہ روز نوائے وقت کی جانب سے رابطہ کرنے پر ریاض اکرم چیمہ نے تصدیق کی کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر اس کیس سے علیحدہ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ممبئی حملہ کیس انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیرسماعت ہے جس کی اگلی سماعت 27 نومبر کو ہو گی۔