• news

فیروز والا : ناقص گوشت کی فروخت پر شہریوں کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

فیروز والا (نامہ نگار) شاہدرہ اور اس کے گرد و نواح میں قصابوں نے گھر گھر سلاٹر ہاﺅس کھول لئے اور شہریوں کو بیمار اور لاغر جانوروں کا ناقص گوشت فروخت کر رہے ہیں۔ دوسری طرف قصاب دکانوں پر بغیر ریٹ لسٹ کے گوشت کی فروخت میں مصروف ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص گوشت فروخت کرنے والے قصابوں اور متعلقہ ویٹرنری ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن