فیروز والا : 4 منشیات فروش گرفتار، لاکھوں روپے کی چرس برآمد
فیروز والا (نامہ نگار) فیکٹری ایریا پولیس نے چھاپہ مار کر چار منشیات فروشوں کو گفرتار کر کے ان کے قبضہ سے اعلیٰ کوالٹی کی لاکھوں روپے مالیتی بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی سرکل فیروز والا احسان الٰہی کھوکھر کی ہدایت پر فیکٹری ایریا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ اپریشن کیا۔ اس ضمن میں ایس ایچ او فیکٹری ایریا محمد اقبال اوجلہ کی نگرانی میں سب انسپکٹر حاجی ندیم احمد نے لاہور روڈ پر واقع آبادی خان پور نہر کے قریب چھاپہ مار کر بدنام منشیات فروش اکرم کو حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے منشیات کے ڈیلر فریاد کی تلاش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے اسی ایریا سے ندیم عرف مکھن کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے کلو چرس برآمد کر لی۔ علاوہ ازیں سرکل پولیس نے دو افراد سے چرس اور افیون بھی برآمد کر لی۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔