پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ اور پاکستان سٹڈیز کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کل شروع ہو گی
لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ اور پاکستان سٹڈیز کے زیر اہتمام ”پاک اور بھارت کے مابین سماجی معیشت “ کے موضوع پر 25 تا 27 نومبر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے کانفرنس کے افتتاحی سیشن کی صدارت پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران بروز سوموار 25نومبر9بجے صبح سنٹر فار انڈرگرایجوئیٹ سٹڈیز کے الرازی ہال میں کریں گے جیانگ سو نارمل یونیورسٹی چائنہ کے پروفیسر زو رونگ، لمز پروفیسر ڈاکٹر محمد وسیم اور ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیزاور چئیر مین شعبہ تاریخ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاﺅلہ بھی کانفرس سے خطاب کریں گے۔