نیٹو سپلائی پر عمران کا فیصلہ جرا¿تمندانہ ہے: عبدالکریم کلواڑ
لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے سیکرٹری فنانس عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی پر عمران خان کا فیصلہ دو ٹوک اور جرا¿تمندانہ ہے۔ وفاق میں حکمران سیاسی جماعت کو ڈرون حملے پر بہتر طریقے سے مذمت بھی نہ کرنی آئی۔ جو لوگ مسائل حل کرنے کے دعوے کرکے اقتدار میں آئے تھے‘ انہوں نے غریب سے آلو‘ پیاز تک چھین لیا۔ مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی کے اس قدر جھٹکے دیئے ہیں کہ عوام کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ ملک کے مسائل حل کرنا ان حکمرانوں کے بس کی بات نہیں۔ ہماری قیادت ہی امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی جرا¿ت رکھتی ہے۔