خدارا !ملک و قوم کی قیادت و رہنمائی کریں
مکرمی! وطن پاک کے لاکھوں شاہینوں کو جس انداز سے آپ نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے توسل سے علامہ اقبال کا نور بصیرت اور کردار قائداعظم کو منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے وہ ہمارے لئے قابل فخر ہے۔ لیکن آپ سے میری التماس ہے کہ ان بے بصیرت اور صرف اقتدار کے رسیا حکمرانوں کو بھی درس غیرت دینے کا اہتمام کریں جنہوں نے ایک عرصہ سے اقبال کے شاہینوں کو ممولوں میں بدل کر رکھ دیا ہے۔ ملک و قوم کی ناموس کو اغیار کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے۔ ہمارے لئے باعث خیر و برکت ہو گا کہ اگر ہمیں ان سے نجات مل جائے۔ ان حکمرانوں نے وطن کی آبرو کی حفاظت کبھی بھی نہیں کرنی اور نہ ہی ان کے اختیار و اقتدار میں اس کی گنجائش ہے۔ (پروفیسر محمد مظہر عالم زبیدہ پارک لاہور)