• news

خانقاہ ڈوگراں: پولیس مقابلے میں زخمی ڈاکو ساجد ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) گزشتہ رات پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے دو ڈاکوئوں میں سے ایک ڈاکو ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ خانقاہ ڈوگراں سرگودھا روڈ پر 5 ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے، ٹرک ڈرائیور نے 15 پر کال کردی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھتے ہی ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کردی۔ ایک گھنٹہ تک ڈاکوئوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا، دو ڈاکو ساجد قریشی اور اصغر زخمی ہو گئے۔ ساجد ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ پولیس نے ایک ڈاکو عمران کو گرفتار کر لیا جس نے درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا دو ڈاکو فرار ہوگئے۔ ڈی ایس پی اصغر تنویر شاہ نے صحافیوں کو بتایا ملزمان علاقہ میں دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے اور شہریوں کا جینا حرام کر رکھا تھا۔ انہوں نے پولیس پارٹی کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا مقابلہ میں ہلاک ہونیوالے اشتہاری ملزم ساجد کے ورثا نے نعش لینے سے انکار کردیا جس پر دارالاحسان فائونڈیشن خانقاہ ڈوگراں کے چئیرمین حاجی طارق محمود عاجز نے اسکی تدفین کی۔

ای پیپر-دی نیشن