قواعد کے برعکس تقرریاں و تبادلے ،سپریم کورٹ میں وزیراعظم‘ وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز کیخلاف توہین عدالت کی رٹ منظور
ملتان (سپیشل رپورٹر) سپریم کورٹ میں وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف سمیت چاروں وزراء اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز صاحبان کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کر لیا گیا ہے۔عدالت عظمیٰ میں رٹ درخواست دائر کرتے ہوئے ملتان کے شہری محمد فہیم اختر گل نے موقف اختیار کیا تھا کہ قواعد کے برعکس وزیراعظم پاکستان اور چاروں وزراء اعلیٰ کے حکم پر ملک بھر میں مسلسل تقرریاں اور تبادلے کئے جا رہے ہیں جو سراسر زیادتی اور عدالت عظمیٰ کے حکم نامہ جو شراب کیس میں جاری شدہ ہیں کے برخلاف ہیں۔