• news

حکومت ڈرون گرانا چاہتی ہے تو پیپلز پارٹی ساتھ دیگی: رحمان ملک

کراچی (این این آئی) سابق وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہاہے حکومت ڈرون گرانا چاہتی ہے تو پیپلزپارٹی ساتھ دیگی، میری کوششوں کی وجہ سے بلوچ علیحدگی پسندوں نے آزادی کا اعلان نہیں کیا۔ وہ ہفتہ کو کراچی ائیرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ رحمن ملک نے کہا مذاکرات کو موقع دینے کیلئے ہم نے حکومت کی مکمل حمایت کی۔ اگرحکومت ڈرون گرانا چاہتی ہے تو اسکا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا بلوچ علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کے نتیجے میں پیپلز پارٹی حکومت نے انہیں آزادی کا اعلان کرنے سے روکا۔ انہوں نے کہا جب تک سیاسی قیادت میں اتفاق نہیں ہوگا، ڈرون اور دہشت گردی کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ مسلم امہ کے دشمن نہیں چاہتے مسلم بلاک میں امن ہو۔ ایک سوال کے جواب میں رحمن ملک نے کہا دبئی مذاکرات کے بعد ایم کیو ایم کی حکومت سندھ میں شمولیت کیلئے دونوں جماعتوں کی 6 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے رحمن ملک نے غیرقانونی سمز کو دہشت گردی کا بڑا سبب قراردیتے ہوئے کہا دس لاکھ سمزبلاک کیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن