• news

آزاد کشمیر میں گردے نکالنے کے دوران جاں بحق شخص کی نعش قصور سے برآمد

قصور(نامہ نگار)آزاد کشمیر کے ایک ہسپتال میں غیر قانونی طور پر گردے نکالنے کے دوران ہلاک ہونے والے ایک شخص کو قصور کے نواحی گائوں سہاری روڈ کے قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔ میرپورخاص آزادکشمیرمیںڈاکٹرناصرصدیق  کو ہسپتال  میں گردے نکال کر فروخت کرنے کاکاروبار ہوتاہے مختار جوضلع شیخوپورہ کارہائشی ہے اپنے ہی گائوںکے غریب محنت کش علی احمد  کوورغلا کرلے گیا جس پر مختارنے ڈاکٹرناصر سے اس کاگردہ نکالنے کے عوض 2لاکھ روپے ایڈوانس وصول بھی پالئے آپریشن کے دوران علی احمد مرگیا جس پر  مختاراحمد اور قصورکے یونس نے سہاری روڈسٹیڈیم کے قریب قبرکھود کر اس کودفن کردیا ڈاکٹرناصر کے اعتراف پر مختار کو بھی گرفتارکرلیا گیااور مجسٹریٹ عباس رسول وڑائچ کی موجودگی میںقبرکشائی ہوئی اورنعش کونکال کرپولیس آزادکشمیر میرپور خاص لے گئی جس کامقدمہ تھانہ تھوتھال میںدرج ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن